
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 2027 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر مئی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 15 مئی کو ساو¿تھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 19 مئی کو مانچسٹر، 21 مئی کو لیڈز، 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ اور 26 مئی کو کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ ون ڈے سیریز 4 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقہ کی زمبابوے، اور نمیبیاکی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ مینزکرکٹ کے اعتبار سے دونوں ٹیموں کے لیے اہم سمجھی جارہی ہے ۔
پاکستانی ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے جہاں وہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔ پاکستان اگلے ماہ 19 اگست سے 13 ستمبر تک تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔
پاکستان نے آخری بار 2021 میں ون ڈے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت میزبان انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 0-3 سے جیتی تھی۔
پاکستان کا دورہ انگلینڈ ون ڈے، 2027
15 مئی: پہلا ون ڈے – ساو¿تھمپٹن
19 مئی: دوسرا ون ڈے – مانچسٹر
21 مئی: تیسرا ون ڈے – لیڈز
23 مئی: چیسٹر لی سٹریٹ میں چوتھا ون ڈے
26 مئی: پانچواں ون ڈے، کارڈف
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی