
قومی یومِ نشریات ہر سال 23 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن بھارت میں ریڈیو نشریات کے آغاز کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کا آغاز 23 جولائی 1927 کو بمبئی اسٹیشن سے انڈین براڈکاسٹنگ کمپنی کے تحت ہوا تھا۔بعد ازاں 1930 میں برطانوی حکومت نے ان نشریاتی مراکز کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے کر اسے انڈین اسٹیٹ براڈکاسٹنگ سروس کا نام دیا۔ پھر 8 جون 1936 کو اس کا نام تبدیل کرکے آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) رکھا گیا، جبکہ 1956 میں اسے سرکاری طور پر آکاش وانی کا نام دیا گیا۔
آکاش وانی کا نصب العین ’بہوجن ہتائے، بہوجن سکھائے‘(یعنی اکثریت کے فائدے اور خوشحالی کے لیے) ہے۔ یہ عوام تک معلومات، تعلیم اور تفریح پہنچانے کا ایک مؤثر، آسان اور قابلِ اعتماد ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
اہم واقعات
1998: امریکہ نے سات بھارتی سائنس دانوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔
2000: جاپان کے شہر ناگو میں گروپ8 (جی8) کا 26واں سربراہی اجلاس اہم اعلانات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
2005: مصر کے شہر شرم الشیخ اور نامہ بے کے متعدد ہوٹلوں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے۔
2008: نیپال کے وزیر اعظم گرجا پرساد کوئرالا نے نومنتخب صدر رام برن یادو کو اپنا استعفیٰ پیش کیا
پیدائش
1947: ایل سبرامنیم — ممتاز بھارتی وائلن نواز اور موسیقار۔
1934: نرملہ جوشی — مدر ٹریسا کی تنظیم مشنریز آف چیریٹی کی سربراہ
1906: چندر شیکھر آزاد — بھارت کے عظیم انقلابی رہنما
1856: بال گنگا دھر تلک — ریاضی دان، فلسفی اور ممتاز قوم پرست رہنما۔
وفات
2016: ایس ایچ رضا — بھارت میں پیدا ہونے والے عالمی شہرت یافتہ مصور
2007: محمد ظاہر شاہ — افغانستان کے آخری بادشاہ۔
2004: محمود — معروف بھارتی فلم اداکار اور ہدایت کار۔
2012: لکشمی سہگل — مجاہدِ آزادی اور سماجی کارکن۔
1993: لکشمن پرساد دوبے — چھتیس گڑھ کے ممتاز مجاہدِ آزادی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan