
وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے ندیوں کو جوڑنے والی شیوہر اور مظفر پورلنک چینل کا افتتاح کیاپٹنہ، 19 جولائی(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آ ج شیوہر ضلع کا پپراہی بلاک کے بیلوا میں منعقد پروگرام میں باگمتی - بوڑھی گنڈک ندی جوڑو(River Interlinking) پروجیکٹ کے تحت بیلوا(شیوہر ضلع کے پپراہی بلاک ) مینا پور (مظفر پور ضلع) لنک چینل (بیلوا دھار) کا افتتاح کیا ۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے بیلوا (پپراہی ) مینا پور لنک چینل (بیلوا دھار) کا معائنہ کیا۔پروگرام کے دوران، وزیر اعلیٰ نے شیوہار ضلع کے لیے 200 کروڑ روپے کے 40 ترقیاتی منصوبوں کا نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے تحت 22 منصوبوں کا افتتاح اور 18 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پروگرام کے مقام پر لگے جیویکا، محکمہ صنعت، محکمہ زراعت، محکمہ تعلیم اور بہار پولیس کے (ابھیا بریگیڈ اور سائبر کرائم) کے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے شیوہر ضلع کے 4550 جیویکا سیلف ہیلپ گروپ کو 25 کروڑ 35 لاکھ روپے کا علامتی چیک دیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی جی کے خوابوں کو پورا کرنے مقصد سے ندی جو ڑو (River Interlinking) پروجیکٹ کا تصور کیا گیا تھا ۔آج وزیر اعلیٰ جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں بہار میں اس اہم پروجیکٹ پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔ جس سے ریاست میں مربوط آبی وسائل کے انتظام کو ایک نئی سمت مل رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیلوا-مینا پور لنک چینل باگمتی ندی کے اضافی پانی کو بوڑھی گنڈک تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے سیلاب کے دوران اضافی پانی کا مینجمنٹ ممکن ہو سکے گا اور سیلاب کی شدت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریباً 68.80 کلو میٹر طویل اس لنک چینل پروجیکٹ کی تعمیر 130.88 کروڑ روپے کی لاگت کی گئی ہے۔ یہ پروجیکٹ باگمتی فلڈ مینجمنٹ پلان کا ایک اہم حصہ ہے اور اس سے علاقے کے لاکھوں کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ اس منصوبے سے آبپاشی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، زرعی پیداوار بڑھے گا، کسانوں کی آمدنی بڑھے گی اور ماہی پروری سمیت دیگر زراعت پر مبنی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ساتھ ہی زمینی پانی کے ریچارج، گرین کور میں اضافہ، ماحولیاتی تحفظ اور علاقائی معیشت کو بھی نئی تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار حکومت آبی وسائل کے سائنسی اور جامع انتظام، سیلاب پر قابو پانے اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ دریاؤں کو آپس میں جوڑنے کے منصوبے ترقی یافتہ بہار کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک تاریخی پہل ہیں اور یہ ریاست کی پائیدار ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنیں گے۔اس موقع پر مرکزی ٹیکسٹائل وزیر گری راج سنگھ، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، وزیر تعلیم متھیلیش تیواری، سماجی فلاح کی وزیر ڈاکٹر شویتا گپتا، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل بہبود کے وزیر لکھیندر کمار روشن، رکن پارلیمنٹ لولی آنند، رکن پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر، رکن اسمبلی امت کمار،رکن قانون ساز کونسل بنشی دھر برجواسی،رکن قانون ساز کونسل ریکھا کماری، سابق رکن پارلیمنٹ راما دیوی اور دیگر عوامی نمائندے، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹر،دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیے امرت، ڈی دی پی ونے کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ، محکمہ آبی وسائل کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، ترہوت ڈویژن کے کمشنر گریور دیال سنگھ، ترہوت رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس چندن کشواہا، شیوہر کی ڈی ایم پرتبیھا ران ، شیوہر کے ایس پی شیلیندر سنگھ سمیت دیگر سینئر افسران، محکمہ آبی وسائل کے انجینئر اور دیگر معززین موجود تھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan