آؤٹر رنگ روڈ پر خوفناک حادثہ ، تین گاڑیوں کا تصادم، دو افراد ہلاک
حیدرآباد ،19 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد کے آؤٹر رنگ روڈ (آوآرآر) پر سلطان پورکے قریب،امین پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں آج شام پیش آنے والے ہولناک سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین دیگرشدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ شام تقریباً5 بجے او آرآر
او آر آر پر خوفناک تین گاڑیوں کا تصادم، دو افراد ہلاک


حیدرآباد ،19 جولائی (ہ س)۔

حیدرآباد کے آؤٹر رنگ روڈ (آوآرآر) پر سلطان پورکے قریب،امین پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں آج شام پیش آنے والے ہولناک سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین دیگرشدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ شام تقریباً5 بجے او آرآر ایگزٹ-4 کے قریب اس وقت پیش آیاجب تیز رفتاری سے جارہی ایک ٹويوٹا فارچیونر بارش کے باعث بے قابو ہوگئی،ڈیوائیڈرعبور کر کے مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔ تصادم اتناشدید تھاکہ دوافراد موقع پرہی جان کی بازی ہار گئے،جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہاسپٹل منتقل کیاگیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی امین پور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، حادثے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارش کے دوران تیزرفتاری حادثے کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande