
ہندوستانی بینکنگ کی تاریخ میں 19 جولائی 1969 ایک تاریخی دن مانا جاتا ہے۔ اسی دن اس وقت کی وزیرِ اعظم اندرا گاندھی نے ملک کے 14 بڑے نجی بینکوں کو قومیانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس قدم کا مقصد بینکنگ خدمات کو عام عوام تک پہنچانا، دیہی علاقوں میں بینکنگ کو وسعت دینا اور معاشی ترقی کو رفتار دینا تھا۔
قومیانے سے پہلے ملک کے بیشتر بڑے بینک بڑے صنعتی گھرانوں کے کنٹرول میں تھے۔ ایسے میں کسانوں، چھوٹے تاجروں، کاریگروں اور کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں تک بینکنگ سہولیات محدود طور پر ہی پہنچ پاتی تھیں۔ قومیانے کے بعد حکومت نے بینکنگ نظام کو سماجی اور اقتصادی ترقی کے اہداف سے جوڑنے کی کوشش کی۔
بینک نیشنلائز کرنے کا دوسرا مرحلہ 1980 میں آیا، جب حکومت نے سات اور نجی بینکوں کو قومیایا۔ اس کے بعد پبلک سیکٹر (عوامی شعبے) کے بینکوں کا نیٹ ورک تیزی سے بڑھا اور ملک کے دور دراز علاقوں تک بینک کی شاخوں کو وسعت ملی۔
موجودہ وقت میں ہندوستان میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کے ساتھ ساتھ کئی نجی اور غیر ملکی بینک بھی کام کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود اندازہ ہے کہ بینکنگ خدمات کا استعمال کرنے والے تقریباً 90 فیصد گاہک آج بھی پبلک سیکٹر کے بینکوں پر بھروسہ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 19 جولائی ہندوستانی بینکنگ نظام کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل مانا جاتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1763 - برطانوی فوج نے بنگال کے حکمراں میر قاسم کو مغربی بنگال کے کٹوا علاقے میں شکست دی۔
1827 - ہندوستان کی جنگ آزادی کے علمبردار منگل پانڈے کی پیدائش۔
1848 - نیویارک کے سینیکا فالس میں خواتین کے حقوق کی پہلی کانفرنس کا انعقاد۔
1900 - فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پہلی میٹرو ریل چلی۔ دنیا کی پہلی میٹرو سروس لندن میں شروع ہو چکی تھی۔
1969 - اپولو 11 کے خلا باز نیل آرمسٹرانگ اور بز الڈرین نے خلائی گاڑی سے باہر نکل کر چاند کے مدار میں چہل قدمی کی۔
1974 - انقلابی ادہم سنگھ کی استھیاں (باقیات) لندن سے نئی دہلی لائی گئیں۔
1995 - روس اور اس سے علیحدہ ہوئی جمہوریہ چیچنیا کے درمیان روسی فیڈریشن میں ہی ’خود مختار جمہوریہ‘ کا درجہ دینے سے متعلق معاہدہ طے پایا۔
2001 - تاش، لپ اسٹک، نیل پالش اور شطرنج سمیت 30 اشیاء کی درآمد پر افغانستان میں پابندی عائد۔
2003 - روس کے خلا باز یوری مالیشینکو خلا میں شادی رچانے والے پہلے شخص بنے۔
2004 - تین بار ملتوی کیے جانے کے بعد دنیا کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو لے کر ایرین-5 فرینچ گیانا کے کورو لانچنگ سینٹر سے روانہ ہوا۔
2005 - وزیرِ اعظم منموہن سنگھ نے امریکی کانگریس سے خطاب کیا۔
2006 - لبنان میں اسرائیلی حملے میں 3 ہندوستانیوں سمیت 55 افراد ہلاک ہوئے۔
2007 - عراق میں ایک امریکی فوجی میرین کارپورل ٹرینٹ تھامس کو 11 معذور بچوں کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔
2008 - امریکہ نے بحرِ الکاہل میں ہدف مقرر کر کے طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کا تجربہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن