
نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے عصمت دری کے معاملے میں ٹرائل کورٹ کی سزا کو برقرار رکھنے کے راجستھان ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی آسارام باپو کی عرضی پران کی صحت سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس ایم ایم سندریش کی سربراہی والی بنچ کے سامنے پیش ہوئے راجستھان حکومت کے سالیسٹر جنرل نے کہا کہ آسارام باپو مکمل طور پر فٹ ہیں اور تین ماہ قبل ایودھیا اور کاشی وشواناتھ گئے تھے۔ مہتا نے بتایا کہ وہ ہر جگہ پیدل گئے اور سفر کیا تھا۔
مہتا کے دلائل سننے کے بعد، عدالت نے کہا،”براہ کرم ایک تفصیلی رپورٹ فراہم کریں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کچھ ناخوشگوار ہو۔ اگر کچھ ہوتا ہے، تو ہم صرف اسی مقصد کے لیے عارضی ضمانت دے دیں گے۔اس پر آسارام کے وکیل نے جواب دیا کہ ان کی صحت کی حالت بہت سنگین ہے اور انہیں ہائی رسک ہے۔
عدالت نے 30 جون کو آسارام کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے راجستھان حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے آسارام باپو کی سزا کو معطل کرنے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے جیل میں آسارام باپو کی طبی دیکھ بھال جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ضمانت دینے پر تب ہی غور کرے گی جب ان کی صحت کو کوئی سنگین خطرہ ہو۔
آسارامگزشتہ 11 سال سے راجستھان کی جودھ پور جیل میں بند ہیں اور ان کی ضمانت کی درخواست ایک درجن سے زیادہ بار مسترد ہو چکی ہے۔ آسارام کو 2013 میں جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 20 اگست 2013 کو ان کے خلاف جودھ پور کے آشرم میں جنسی استحصال کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سورت کی دو بہنوں نے بھی ان پر 2001 میں آشرم میں عصمت دری کا الزام عائد کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد