
علی گڑھ, 16 جولائی (ہ س): علی گڑھ کمشنر ڈویژن سنگیتا سنگھ کی صدارت میں کمشنری آڈیٹوریم میں ڈویژنل ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انہوں نے ہدایت دی کہ عوامی شکایات کا بروقت، معیاری اور حقائق پر مبنی ازالہ یقینی بنایا جائے اور حکومت کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ ہر مستحق شخص تک مقررہ وقت میں پہنچے۔
کمشنر نے ادارہ جاتی زچگی کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر مستحقین کو ادائیگی یقینی بنانے والی آشا کارکنوں کو اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے کانوڑ یاترا کے پیش نظر تمام جاری تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے، کھاد کی بلا تعطل فراہمی، مستحقین پر مبنی اسکیموں میں تیزی لانے اور زیر تعمیر منصوبوں کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔
انہوں نے سڑکوں پر آوارہ مویشیوں اور شہروں کے داخلی راستوں پر کچرے کے ڈھیروں پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے فوری صفائی کے احکامات دیے۔ آئی جی آر ایس پر موصول عوامی شکایات کے ازالے میں حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے اور شکایت کنندگان کو مطمئن کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار (علی گڑھ)، اتل وتس (ہاتھرس)، اروند سنگھ (ایٹہ)، تمام چیف ڈیولپمنٹ آفیسرز، مشترکہ ترقیاتی کمشنر منشارام یادو اور دیگر ڈویژنل افسران موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ