یوپی ٹی۔20کا انعقاد14 اگست سے ، پہلی بار لکھنؤ اور کانپور میں کھیلے جائیں گے مقابلے
کانپور، 13 جولائی (ہ س)۔اتر پردیش ٹی 20 لیگ (یو پی ٹی 20) کا چوتھا سیزن 14 اگست سے 6 ستمبر 2026 تک منعقد ہوگا۔ 24 روزہ ٹورنامنٹ میں 34 میچ ہوں گے، جن میں 13 ڈبل ہیڈر اور 8 سنگل ہیڈر میچ ڈے شامل ہیں۔ یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن (یو پی سی اے) نے اتوار کو ب
یوپی ٹی۔20کا انعقاد14 اگست سے ، پہلی بار لکھنؤ اور کانپور میں کھیلے جائیں گے مقابلے


کانپور، 13 جولائی (ہ س)۔اتر پردیش ٹی 20 لیگ (یو پی ٹی 20) کا چوتھا سیزن 14 اگست سے 6 ستمبر 2026 تک منعقد ہوگا۔ 24 روزہ ٹورنامنٹ میں 34 میچ ہوں گے، جن میں 13 ڈبل ہیڈر اور 8 سنگل ہیڈر میچ ڈے شامل ہیں۔ یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن (یو پی سی اے) نے اتوار کو باضابطہ اعلان کیا۔

اس مرتبہ پہلی بار یو پی ٹی 20 لیگ کے میچزدو شہروں میںکھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ لکھنؤ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں 13 دنوں میں کل 22 میچ کھیلے جائیں گے۔ مقابلے کا دوسرا مرحلہ پھر کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں باقی 12 میچ کھیلے جائیں گے۔

اتوار کو منعقدہ یو پی سی اے گورننگ کونسل کے اجلاس میں چوتھے سیزن سے متعلق کئی اہم تجاویز کو منظوری دی گئی۔ یو پی سی اے نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور بی سی سی آئی کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے رکن راجیو شکلا کا کھیلوں کی ترقی میں مسلسل تعاون اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

یو پی سی اے نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور راجیو شکلا کی حوصلہ افزائی سے پہلی یو پی ٹی 20 لیگ کا انعقاد دو شہروں لکھنؤاور کانپور میں کیا جا رہا ہے۔ اس تاریخی فیصلے کا مقصد اتر پردیش میں کرکٹ کو بڑھانا، ریاست کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کا بہتر استعمال کرنا اور لیگ کو وسیع تر سامعین تک پہنچانا ہے۔ '

اجلاس میں ٹورنامنٹس کے شیڈول، مقامات، کھلاڑیوں کی نیلامی، آپریشنز، ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ اور دیگر اہم موضوعات پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق ہندوستانی کرکٹر سریش رینا مسلسل چوتھے سیزن کے لیے یو پی ٹی 20 لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر رہیں گے۔

کھلاڑیوں اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس بار بھی کل 3 کروڑ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ جیتنے والی ٹیم کو 1 کروڑ روپے، رنر اپ کو 60 لاکھ روپے سے نوازا جائے گا، جبکہ دیگر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو بھی پرکشش نقد انعامات دیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande