مانجل پور ضمنی انتخاب: کانگریس امیدوار بھیکھا بھائی رباری نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
وڈودرہ، 13 جولائی (ہ س)۔ گجرات کے وڈودرہ میں مانجل پور اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ بی جے پی کے بعد کانگریس امیدوار بھیکھا بھائی رباری نے بھی پیر کو ضلع الیکشن افسر کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پرچہ نام
مانجل پور ضمنی انتخاب: کانگریس امیدوار بھیکھا بھائی رباری نے پرچہ نامزدگی داخل کیا


وڈودرہ، 13 جولائی (ہ س)۔

گجرات کے وڈودرہ میں مانجل پور اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ بی جے پی کے بعد کانگریس امیدوار بھیکھا بھائی رباری نے بھی پیر کو ضلع الیکشن افسر کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر بڑی تعداد میں کانگریس کے رہنما،کارکنان اور حامی موجود رہے۔ اس سے قبل کانگریس پارٹی کی طرف سے طاقت کا مظاہرہ کیا گیا ،جس میں کارکنان میں الیکشن کو لے کر جوش بڑھا دا ہے ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین نے پارٹی کے مسائل کو رائے دہندوں تک پہنچانے کا عہد کیا اور ضمنی انتخاب جیتنے کا یقین ظاہر کیا۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد مانجل پور اسمبلی ضمنی انتخاب کی حتمی تصویر واضح ہو جائے گی۔ اس کے بعد سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم کو تیز کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande