
نئی دہلی، 12 جولائی(ہ س) آج گھریلو صرافہ مارکیٹ میں کمزور رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ چنئی کے علاوہ آج ملک کی بیشتر سونے کی مارکیٹ میں سونا 460 روپے فی 10 گرام سے لیکر480 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے۔ چنئی میں سونے کی قیمت 510 روپے فی 10 گرام سے 560 روپے فی 10 گرام سستی ہو گئی ہے۔ چاندی کی بات کریں تو اس چمکدار دھات کی قیمت میں آج 5,100 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے۔
سونے کی قیمت میں گراوٹ کی وجہ سے آج ملک کی بیشتر صرافہ مارکیٹوں میں 24 کیرٹ سونا 1,44,330 روپے فی 10 گرام سے لیکر1,45,090 روپے فی 10 گرام کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ کا سونا آج 1,32,300 روپے سے لیکر 1,33,000 روپے فی10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کمی کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں 2,35,000 روپے فی کلو کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
ہفتہ وار بنیاد پر سونے اور چاندی دونوں میں کمی ہوئی ہے۔ پچھلے ہفتے کی تجارت میں 24 کیرٹ کا سونا 4,370 روپے فی 10گرام سستا ہو گیا۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیاد پر 4,000 روپے فی 10 گرام کی کمی ہوئی۔ اتار چڑھاو¿ کے باوجود گزشتہ ہفتے کی تجارت میں چاندی بھی سستی ہو گئی۔ اس گراوٹ کی وجہ سے چاندی کی قیمت ہفتہ وار بنیاد پر 15,000 روپے فی کلو تک گر گئی۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,480 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,450 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,44,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,300 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,44,380 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,350 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,45,090 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,33,000 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,44,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,300 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,380 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,32,350 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,480 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,450 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,380 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,32,350 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو کے صرافہ مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,480 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,450 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی آئی۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں، 24 کیرٹ سونا 1,44,330 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا تھا۔ اسی طرح ان تین شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 132,300 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا تھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی