امریکہ ایران مذاکرات پر سعوی ولی عہد محمد بن سلمان اور ٹرمپ کی گفتگو
ریاض،11جولائی(ہ س)۔سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں نے گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس می
امریکہ ایران مذاکرات پر سعوی ولی عہد محمد بن سلمان اور ٹرمپ کی گفتگو


ریاض،11جولائی(ہ س)۔سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں نے گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات بھی شامل تھے۔ دونوں رہنماوں نے سمندری راستوں اور جہاز رانی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مدد دینے والی ہر کوشش کی حمایت کا اعادہ کیا۔اسی تناظر میں شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر ٹرمپ نے دوطرفہ تعاون کے تعلقات، مختلف شعبوں میں ان کے فروغ کے امکانات، اور متعدد علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande