
واشنگٹن، 11 جولائی (ہ س)۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے قتل کی کوشش کی گئی تو امریکہ اس کا سخت جواب دے گا۔ ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں دیا۔
روس کے بین الاقوامی ٹی وی نیٹ ورک رشیا ٹوڈے (آر ٹی) کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر ایران کی جانب سے ان کے قتل یا قتل کی کوشش کی گئی تو امریکی فوج کو پہلے ہی ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایسی صورت حال میں فیصلہ کن فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
ٹرمپ نے جمعہ کے روز ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 1000 میزائلیں لاک اورلوڈ کر کے تعینات کی گئی ہیں، اور اگر ایرانی حکومت دنیا بھر میں متعدد مقامات پر دی گئی اپنی اس دھمکی پر عمل کرتی ہے جس میں موجودہ صدر یعنی میں ، کے قتل یا قتل ک کوشش کرنے کی بات کہی گئی ہے۔حالانکہ انہون نے اپنے دعوو¿ں کی حمایت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
دریں اثناء ایرانی حکام نے باضابطہ طور پر ٹرمپ کے خلاف کسی بھی قتل کی دھمکی کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم، حالیہ دنوں میں ایران میں منعقدہ بعض عوامی تقریبات میں ٹرمپ مخالف نعرے اور پوسٹرز دیکھنے کی میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ