
ریاض،30جون(ہ س)۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان منگل کے روز سرکاری دورے پر عوامی جمہوریہ چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔سعودی خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق اس دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ چینی حکومت کے اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات اور باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan