وزیراعظم مودی نے میٹ فریڈرکسن کو مسلسل تیسری بار ڈنمارک کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی
نئی دہلی، 03 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے میٹ فریڈرکسن کو مسلسل تیسری مدت کے لیے ڈنمارک کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیر اعظم مودی نے ک
میٹ


نئی دہلی، 03 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے میٹ فریڈرکسن کو مسلسل تیسری مدت کے لیے ڈنمارک کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان اٹوٹ شراکت داری باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور پائیدار مستقبل کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان-ڈنمارک 'گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ' کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ میٹ فریڈرکسن نے جون 2019 میں ڈنمارک کی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما ہیں اور ڈنمارک کی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون اور کم عمر وزیر اعظم ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande