فرضی دستاویزات کے سہارے تقریباً 40 لاکھ روپے کی سرکاری رقم میں دھوکہ دہی کا الزام، 9 افراد کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج
جبل پور، 3 جون (ہ س)۔ پاٹن علاقے میں فرضی دستاویزات اور مبینہ فرضی کسان ممبران کے ذریعے سرکاری امدادی رقم میں دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ محکمہ کسان بہبود و زراعت ترقیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر روی کمار آمرونشی کی شکایت پر پاٹن تھانہ پولیس
فرضی دستاویزات کے سہارے تقریباً 40 لاکھ روپے کی سرکاری رقم میں دھوکہ دہی کا الزام، 9 افراد کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج


جبل پور، 3 جون (ہ س)۔

پاٹن علاقے میں فرضی دستاویزات اور مبینہ فرضی کسان ممبران کے ذریعے سرکاری امدادی رقم میں دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ محکمہ کسان بہبود و زراعت ترقیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر روی کمار آمرونشی کی شکایت پر پاٹن تھانہ پولیس نے بیگم گنج سیڈ پروڈیوسر لمیٹڈ کمپنی سے منسلک 9 افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

بدھ کے روز پولیس نے بتایا کہ کلکٹر کی منظوری کے بعد درج کیے گئے معاملے میں کمپنی کے چھ ڈائریکٹروں سچن دوبے، رنجنا پانڈے، سندیپ دوبے، انشول برمن، نیہا پانڈے اور اما سنگھ کے ساتھ ساتھ مینیجر منیش چورسیا، اکاونٹنٹ کملیش ساہو اور کمپیوٹر آپریٹر نیلیش وشوکرما کو ملزم بنایا گیا ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا کی متعلقہ دفعات کے تحت جرم درج کر کے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

جانچ ٹیم کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق کمپنی میں مینیجر، اکاونٹنٹ اور کمپیوٹر آپریٹر کا تقرر کسی بھی قانونی میٹنگ، تجویز یا منظوری کے بغیر کیے جانے کے اشارے ملے ہیں۔ جانچ میں یہ بھی پایا گیا کہ تقرری کے احکامات پر تاریخ درج نہیں تھی اور مختلف دستاویزات میں کیے گئے دستخطوں میں بھی تضادات پائے گئے۔ حکام نے انہیں قواعد کے خلاف اور مشکوک مانا ہے۔

سرکاری خریداری کا کام حاصل کرنے کے لیے ضروری مالی اہلیت دکھانے کی غرض سے کمپنی کی جانب سے آئی سی آئی سی آئی بینک کا ایک اکاونٹ پیش کیا گیا تھا۔ جانچ کے دوران بینک سے حاصل کردہ معلومات میں یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ اکاونٹ کمپنی کے نام پر نہیں چلایا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ کسان ارکان کی پیش کردہ فہرست میں بھی کئی ضروری معلومات غائب پائی گئیں۔

جانچ کے دوران حکام نے کمپنی کی طرف سے پیش کردہ ارکان کی فہرست میں درج موبائل نمبروں پر رابطہ کیا۔ کئی لوگوں نے کمپنی کی رکنیت سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش اسٹیٹ کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ، جبل پور کی رپورٹ کی بنیاد پر مالی بے ضابطگیوں کی تصدیق ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ اخراجات، ہینڈلنگ چارجز اور کمیشن کے نام پر تقریباً 39.67 لاکھ روپے کی سرکاری امدادی رقم مبینہ طور پر فرضی دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کی گئی۔

شکایت موصول ہونے کے بعد پاٹن تھانہ پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تھانہ انچارج کی ہدایت پر پولیس ٹیم ملزمان کے کردار، دستاویزات کی سچائی اور رقم کے استعمال سے متعلق پہلووں کی تفصیلی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی بنیاد پر آگے کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande