نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک 2 جولائی کو علی گڑھ میں بی جے پی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کریں گے
نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک 2 جولائی کو علی گڑھ میں بی جے پی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کریں گے علی گڑھ, 29 جون (ہ س) بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی جینتی اسمرن پکھواڑے کے تحت 2 جولائی کو علی گڑھ میں ایک عظیم الشان کارکنان
کارکنان میٹنگ کرتے ہوئے


نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک 2 جولائی کو علی گڑھ میں بی جے پی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کریں گے

علی گڑھ, 29 جون (ہ س)

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی جینتی اسمرن پکھواڑے کے تحت 2 جولائی کو علی گڑھ میں ایک عظیم الشان کارکنان اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس سے اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک خطاب کریں گے۔ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں ضلع صدر کرشن پال سنگھ نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام کارکنان بھرپور انداز میں حصہ لیں گے۔ مہم کے کنوینر اودھ پرکاش سنگھ نے کہا کہ اس پکھواڑے کے ذریعے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی زندگی، نظریات اور خدمات کو عوام تک پہنچایا جا رہا ہے، جبکہ ضلع جنرل سکریٹری شیو نارائن شرما نے استقبالیہ، نشستوں، ٹریفک، اسٹیج اور دیگر انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں مکیش لودھی، ہریندر سنگھ کالو، ہرویر سنگھ سولنکی، دیویندر راجپوت، جتیندر گوول، آشیش گوڑ، ڈاکٹر امبیکا سنگھ، دھرمیندر سنگھ، آکاش سوریہ ونشی، پردیپ سنگھ اور راکیش سنگھ سمیت متعدد پارٹی عہدیداران موجود رہے اور کانفرنس کو کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande