شعبۂ اردو، ستیہ وتی کالج، دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ رجسٹریشن کا آغاز
بی اے اردو (آنرس) اور بی اے پروگرام (ہسٹری-اردو، پولیٹیکل سائنس-اردو) میں داخلے کے لیے طلبہ و طالبات سے درخواستیں طلب نئی دہلی،29جون (ہس )۔شعبۂ اردو، ستیہ وتی کالج، دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یونیور
ستیہ واتی کالج دہلی یونیور سٹی


بی اے اردو (آنرس) اور بی اے پروگرام (ہسٹری-اردو، پولیٹیکل سائنس-اردو) میں داخلے کے لیے طلبہ و طالبات سے درخواستیں طلب

نئی دہلی،29جون (ہس )۔شعبۂ اردو، ستیہ وتی کالج، دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے داخلہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد شعبۂ اردو میں بی اے اردو (آنرس)، بی اے پروگرام (ہسٹری-اردو) اور بی اے پروگرام (پولیٹیکل سائنس-اردو) کورسیز میں داخلے کے لیے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) کے ذریعے دہلی یونیورسٹی کے مختلف کالجز میں داخلہ کے لیے طلبہ و طالبات سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ سی یو ای ٹی کی جانب سے 26 جون 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے بعد دہلی یونیورسٹی نے اپنے داخلہ پورٹل پر رجسٹریشن کا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ امیدوار داخلہ کے لیے https://ugadmission.uod.ac.in پر جا کر ضروری تفصیلات درج کر سکتے ہیں۔

شعبۂ اردو، ستیہ وتی کالج، دہلی یونیورسٹی اردو زبان و ادب کی تعلیم کا ایک فعال اور معروف مرکز ہے۔ شعبۂ اردو میں طلبہ کو معیاری تعلیمی ماحول کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مختلف مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

شعبۂ اردو سے تعلیم حاصل کرنے والے متعدد طلبہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حالیہ برسوں میں کالج کے کئی طلبہ دہلی حکومت کے محکمۂ تعلیم (DSSSB) کے ذریعے بحیثیت اساتذہ منتخب ہوئے ہیں اور دہلی کے مختلف اسکولوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں میں بھی کالج کے طلبہ نے تعلیم، تحقیق اور دیگر شعبوں میں اپنی شناخت قائم کی ہے۔

ستیہ وتی کالج طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے۔ کالج میں ادبی تنظیم ’بزم ادب‘ کے ذریعے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، ادبی ذوق اور اظہارِ خیال کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ضرورت مند طلبہ کو اسٹوڈنٹ ایڈ فنڈ کے ذریعے مالی تعاون بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

شعبۂ اردو، ستیہ وتی کالج کی جانب سے اردو کے طلبہ، والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر تعلیمی مستقبل کے لیے ستیہ وتی کالج کا انتخاب کریں، جہاں معیاری تعلیم کے ساتھ سازگار تعلیمی ماحول بھی دستیاب ہے۔داخلہ سے متعلق مزید معلومات کے لیے امیدوار دہلی یونیورسٹی کے داخلہ پورٹل پر رجوع کر سکتے ہیں۔

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande