100 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ ہٹانے کی کارروائی، 35 سرکاری کوارٹروں کے رہائشیوں نے کی مخالفت
علی گڑھ،29 جون (ہ س)۔ علی گڑھ کے دودھ پور علاقے میں تقریباً 100 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے خلاف میونسپل کارپوریشن نے بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے تحت تقریباً 35 سرکاری کوارٹر خالی کرائے جا رہے ہیں۔ میونسپل
100 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ ہٹانے کی کارروائی، 35 سرکاری کوارٹروں کے رہائشیوں نے کی مخالفت


علی گڑھ،29 جون (ہ س)۔

علی گڑھ کے دودھ پور علاقے میں تقریباً 100 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے خلاف میونسپل کارپوریشن نے بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے تحت تقریباً 35 سرکاری کوارٹر خالی کرائے جا رہے ہیں۔ میونسپل حکام کے مطابق یہ رہائشی کوارٹر ماضی میں سرکاری ملازمین کوالاٹ کیے گئے تھے، لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کئی خاندانوں نے ان پرقبضہ برقرار رکھا، جس کے باعث انہیں خالی کرانے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ اسسٹنٹ میونسپل کمشنرویرسنگھ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران میونسپل ٹیم کے ساتھ پولیس فورس اور اینٹی مافیا اسکواڈ بھی تعینات ہے تاکہ امن و امان برقرار رہے۔

دوسری جانب متاثرین میں سے ایک رہائشی محمد ابرار خان نے انتظامیہ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نانا کو یہ مکان کرایہ داری کی بنیاد پر الاٹ کیا گیا تھا اور بعد میں 1999 میں فری ہولڈ پالیسی کے تحت انہوں نے مقررہ رقم بھی جمع کرائی۔ ان کے مطابق 2004 میں عدالت کے حکم کے بعد میونسپل کارپوریشن نے ان سے کرایہ بھی وصول کیا، جس کے دستاویزی ثبوت ان کے پاس موجود ہیں۔ ابرار خان کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات اور دستاویزات کے باوجود انہیں گھر سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ فی الحال اس معاملے میں انتظامیہ اور متاثرہ خاندانوں کے دعوے ایک دوسرے سے مختلف ہیں، جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande