
ریاض،28جون(ہ س)۔سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کی صبح راس تنورة میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہوگئے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے وزارتِ توانائی کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کی صبح راس تنورة میں سعودی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ تمام سعودی شہری تھے۔
اہلکار نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی اے نے کہا، ’وزارتِ توانائی مت?ثرین کے خاندانوں سے گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار اور دعا کرتی ہے کہ خدا ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں شہداءکا درجہ عطا کرے۔‘
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک توانائی کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب اور علاقائی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے درمیان تیل اور گیس کی پیداوار اور برآمدات کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حادثے کی وجہ فی الحال زیر تفتیش ہے۔
راس تنورا، سعودی عرب کے خلیجی ساحل پر واقع ہے، دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ٹرمینلز میں سے ایک اور ایک بڑی ریفائنری کی سہولت رکھتا ہے۔ یہ بندرگاہ سعودی خام تیل کی برآمدات کا ایک بڑا حصہ سنبھالتی ہے، اور کارگو عام طور پر یورپ اور ایشیاء(بشمول چین، جاپان اور جنوبی کوریا) کی منڈیوں میں بھیجے جاتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan