جموں کے آر ایس پورہ میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن انجام دیا
جموں کے آر ایس پورہ میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن انجام دیا جموں، 25 جون (ہ س)۔ سالانہ شری امرناتھ یاترا کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کرتے ہوئے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سرحدی علاقے کے مختلف حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز نے محاصرہ اور
Yatra


جموں کے آر ایس پورہ میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن انجام دیا

جموں، 25 جون (ہ س)۔ سالانہ شری امرناتھ یاترا کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کرتے ہوئے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سرحدی علاقے کے مختلف حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز نے محاصرہ اور تلاشی آپریشن انجام دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس کی قیادت میں ہونے والے اس آپریشن میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

تلاشی کارروائی چکروئی علاقے کے نشاندہی شدہ حساس مقامات پر کی گئی، جن میں بعض ایسے افراد کے مکانات بھی شامل تھے جن کا ماضی میں مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے۔ اسی طرح باسپور بنگلہ علاقے میں بھی تلاشی مہم چلائی گئی۔ حکام نے بتایا کہ تمام مقامات کی تلاشی قانونی ضابطوں کے مطابق مکینوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں لی گئی۔ تاہم کارروائی کے دوران کسی مشتبہ شخص، ممنوعہ سامان، قابل اعتراض مواد یا کسی غیر قانونی شے کی برآمدگی عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کے مطابق یہ آپریشن امن و امان برقرار رکھنے، سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے اور سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہے، خاص طور پر امرناتھ یاترا کے پیش نظر سیکورٹی ادارے مکمل طور پر چوکس ہیں۔ واضح رہے کہ 57 روزہ سالانہ شری امرناتھ یاترا 3 جولائی سے شروع ہوگی، جو اننت ناگ کے روایتی ننون-پہلگام راستے اور گاندربل کے بالتل راستے سے جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande