
پالگھر حادثہ میں جاں بحق 14 افراد کے ورثا کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امدادممبئی ، 25 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع پالگھر کی تعلقہ ڈہانو کے دھنیواری علاقے میں 18 مئی 2026 کو پیش آئے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 14 افراد کے ورثا کو وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے اعلان کے مطابق مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے کی امدادی رقم ضلع انتظامیہ کے ذریعے تقسیم کی گئی۔وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سریش رتن لکھت (47)، پانڈو گنپت لکھت (45)، کالو گووند لکھت (48)، سنیل ارجن ڈانڈیکر (35)، چیما گووند کرہاڑا (75)، نمیتا ول ڈانڈیکر (14)، ساریکا سنتوش لکھت (38)، آیوش سیتارام لکھت (16)، ساگر نامدیو شینڈے (15)، وندنا شیورام ولوی (40)، سالونی شیورام ولوی (12)، اجے چندر اہاڑی (19)، ریانشی سنتوش لکھت (4) اور کنال رویندر راوٹے شامل ہیں۔ تمام متوفیان باپوگاؤں کے رہائشی تھے۔وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے اعلان کے بعد پالگھر کے ضلع کلکٹر نے ریاستی حکومت کو مالی امداد کی منظوری کے لیے تجویز بھیجی تھی۔ منظوری ملنے کے بعد وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے کی امدادی رقم ضلع کلکٹریٹ کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کے ورثا میں تقسیم کر دی گئی۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے