رجنی کانت کی فلم 'دھرمن' کے پہلے پوسٹر نے شائقین کا تجسس بڑھایا
جنوبی ہند کے سینما کے سپر اسٹار رجنی کانت کی آنے والی فلم ”دھرمن“ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ پوسٹر میں رجنی کانت کو ایک ڈاکٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے، ان کے ہاتھ میں خون آلود اسکیلپل اورآنکھوں پر دھوپ کا چشمہ ہے۔جبکہ چہرے پر ان کی خاص مسکراہ
رجنی


جنوبی ہند کے سینما کے سپر اسٹار رجنی کانت کی آنے والی فلم ”دھرمن“ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ پوسٹر میں رجنی کانت کو ایک ڈاکٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے، ان کے ہاتھ میں خون آلود اسکیلپل اورآنکھوں پر دھوپ کا چشمہ ہے۔جبکہ چہرے پر ان کی خاص مسکراہٹ فلم کے سسپنس اور جوش میں اضافہ کررہی ہے۔ ایک آپریشن تھیٹر کے پس منظر میں بنائے گئے پوسٹر نے سامعین میں خاصی دلچسپی پیدا کردی ہے۔

”دھرمن“ کی پروڈکشن کا سفر آسان نہیں رہا۔ رپورٹس کے مطابق، پروڈکشن کے دوران دو ہدایت کاروں کے پروجیکٹ چھوڑنے کے بعد، اشوتھ ماریموتھو کو بالآخر ہدایت کاری کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اب ان کی قیادت میں کام جاری ہے۔ فرسٹ لک کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر فلم کے حوالے سے چرچے تیز ہو گئے ہیں۔

فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اسے کمل ہاسن کے پروڈکشن بینر کے ساتھ مل کر تیار کیا جا رہا ہے۔ رجنی کانت کی آخری فلم ’قلی‘ کے بعد شائقین ان کے اگلے پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ دھرمن کے پہلے پوسٹر کی ریلیز کے ساتھ ہی یہ فلم جنوبی ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande