کمشنر پولیس وی سی سجانار نے علم بی بی مبارک کے سالانہ ہاتھی ریہرسل جلوس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
حیدرآباد،20جون(ہ س)۔کمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجانار، آئی پی ایس نے آج دبیرپورہ میں واقع الاوہ بی بی میں حاضری دے کر علمِ بی بی مبارک کو سہرہ ڈھٹّی پیش کی اور عاشورہ جلوس کی سالانہ ہاتھی ریہرسل ہتھنی سری دیوی و جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پر ا
کمشنر پولیس وی سی سجانار نے علم بی بی مبارک کے سالانہ ہاتھی ریہرسل جلوس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


حیدرآباد،20جون(ہ س)۔کمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجانار، آئی پی ایس نے آج دبیرپورہ میں واقع الاوہ بی بی میں حاضری دے کر علمِ بی بی مبارک کو سہرہ ڈھٹّی پیش کی اور عاشورہ جلوس کی سالانہ ہاتھی ریہرسل ہتھنی سری دیوی و جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر پولیس (لاءاینڈ آرڈر) تفسیر اقبال، آئی پی ایس، ڈی سی پی چارمینار زون جناب کھرے کرن پربھاکر، آئی پی ایس، بی جے پی تلنگانہ کے سابق ریاستی ترجمان میر فراست علی باقری، صدر مرکزی ماتمی انجمن جناب نجف علی شوکت، اعجاز علی، ایڈیشنل ڈی سی پی محمد مجید، اے سی پی میر چوک ڈیویڑن شیام سندر اور رین بازار، میر چوک و بھوانی نگر کے انسپکٹران پولیس سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

میر فراست علی باقری نے اس موقع پر بتایا کہ بی بی کا علم ملک کے قدیم ترین مرکزی جلوس ہائے محرم میں شمار ہوتا ہے۔ حیدرآباد میں یہ تاریخی جلوس ہر سال 10 محرم الحرام (یومِ عاشورہ) کو حضرت امام حسین? اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم شہادت کی یاد میں برآمد کیا جاتا ہے۔ امام حسین?، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ? کے نواسے اور حضرت امام علی? کے فرزند تھے۔انہوں نے بتایا کہ علموں کی تنصیب سترہویں صدی میں سلطنتِ قطب شاہی کے چھٹے فرمانروا محمد قطب شاہ کے دور میں عمل میں آئی تھی۔ یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس بی بی کا علم، دبیرپورہ سے برآمد ہوکر شیخ فیض کھمان، یاقوت پورہ روڈ، اعتبار چوک، عالی جاہ کوٹلہ، چارمینار، گلزار حوض، پنجہ شاہ، میر عالم منڈی، دارالشفا، عزاخانہ? زہرا اور چادرگھاٹ سے ہوتا ہوا اپنی منزل تک پہنچتا ہے۔میر فراست علی باقری نے مزید بتایا کہ عاشورہ کے دن ہاتھی کے استعمال سے قبل ہر سال 4 محرم الحرام کو ہاتھی کی سالانہ ریہرسل منعقد کی جاتی ہے تاکہ جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس ریہرسل میں شیعہ برادری کے متعدد رہنماو¿ں اور عزاداروں نے شرکت کی۔ ریہرسل جلوس الاوہ? بی بی، دبیرپورہ سے بر آمد ہوکر چادرگھاٹ چادر گھاٹ پر اختتام پزیر ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande