
علی گڑھ, 02 جون (ہ س)۔
ضلع قانونی خدمات اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) علی گڑھ کی جانب سے قانون کے طلبہ و طالبات کے لیے سمر انٹرن شپ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام نیشنل لیگل سروسز اتھاری نئی دہلی اوراتر پردیش اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی ہدایات کے تحت چلایا جا رہا ہے۔
ضلع قانونی خدمات اتھارٹی علی گڑھ کی کل وقتی سیکریٹری ساکشی گرگ نے بتایا کہ ضلع کے مختلف لاء کالجوں میں زیرِ تعلیم خواہش مند طلبہ و طالبات اس انٹرن شپ پروگرام میں شرکت کرکے عدالتی نظام، قانونی امداد کی اسکیموں اور عوام کو فراہم کی جانے والی مفت قانونی خدمات کے عملی طریقۂ کار سے واقفیت حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات ضلع قانونی خدمات اتھارٹی، علی گڑھ میں درخواست دے کر اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انٹرن شپ کے دوران طلبہ کو قانونی بیداری، لوک عدالتوں، قانونی امداد کے پروگراموں اور انصاف تک عوام کی رسائی یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں عملی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
سیکریٹری نے ضلع کے تمام اہل اور خواہش مند قانون کے طلبہ و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس موقع کا فائدہ اُٹھائیں
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ