
آخری سانس تک بی آر ایس کے ساتھ رہوں گا : ہریش راؤحیدرآباد، 2 جون (ہ س)۔
بی آرایس کے ڈپٹی فلور لیڈرہریش راؤ نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریتوڈ سکام قائم کرنے کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’ تغلق کا فیصلہ‘ قراردیا ۔ آخری سانس تک بی آر ایس سے جڑے رہنے کا اعلان کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ وزیراعلی اے ریونت ریڈی یہ سب کچھ بجلی شعبہ کو خانگیانے کی سازش کے تحت کررہے ہیں۔ اگر بجلی کا نیا نظام متعارف کرایا گیا توریاست کے کسانوں کیلئے موت کا پھندہ ثابت ہوگا اور پینے کے پانی کے پروجیکٹوں کے لیے بجلی کی قلت پیدا ہوجانے کے شبہات کا اظہار کیا۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرنے وزیراعلی کوچیلنج کیا کہ وہ قسم کھا کروعدہ کریں کہ زرعی شعبہ کو24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کریں گے اگرناکام ہوئے تو آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ ہریش راؤ نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ریاست میں کسانوں کو 13 گھنٹے سے زیادہ بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ انہوں نے وزیراعلی ریونت ریڈی کوغیرمعتبرشخص قراردیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنا اورعوام کودھوکہ دینے کے ساتھ گمراہ کرنا ان کی عادت بن چکی ہے۔ ہریش راؤنے بی آرایس پارٹی سے اپنی وفاداری کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میری سیاسی پیدائش بی آرایس میں ہوئی اورموت بھی اسی پارٹی میں ہوگی۔ یہ بات میں پہلے بھی 100 بار کہہ چکا ہوں اورآج بھی دہراتا ہوں کہ میری پوری زندگی کے سی آرکے ساتھ ہے اورمیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہوں گا۔انہوں نے وزیراعلی کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریونت ریڈی نے سیاسی فائدے کے لیے چارپارٹیاں تبدیل کی ہیں اوراقتدار حاصل کرنے کے لیے بھگوانوں کی جھوٹی قسم کھاتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیاہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق