بھٹی وکرمارکا کی صدر کانگریس ملکارجن کھڑگے سے ملاقات
حیدرآباد ، 2 جون (ہ س) ۔ نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا نے نئی دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدرملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی۔ ہائی کمان کی ہدایت پربھٹی وکرمارکا نے حال ہی میں جھارکھنڈ کا دورہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا
بھٹی وکرمارکا کی صدر کانگریس ملکارجن کھرگے سے ملاقات


حیدرآباد ، 2 جون (ہ س) ۔

نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا نے نئی دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدرملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی۔ ہائی کمان کی ہدایت پربھٹی وکرمارکا نے حال ہی میں جھارکھنڈ کا دورہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ بھٹی وکرمارکا نے پارٹی صدر کو جھارکھنڈ کی تازہ ترین سیاسی صورتحال سے واقف کرایا ۔ جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا نشستوں کے انتخابات کے پیش نظربھٹی وکرمارکانے وزیراعلی ہیمنت سورین سے بات چیت کی اورامکانی امیدواروں کے ناموں پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہیمنت سورین سے بات چیت کی تفصیلات سے ملکارجن کھڑگے کوواقف کرایا۔ انڈیا الائنس کی جانب سے راجیہ سبھا چناؤ میں مشترکہ طورپرامیدوارکومیدان میں اتارنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ برسراقتدارپارٹی اور کانگریس کے درمیان اختلافات کی یکسوئی کیلئے ہائی کمان نے بھٹی وکرمارکا کو جھارکھنڈروانہ کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ نائبوزیراعلی نے تلنگانہ کی تازہ ترین سیاسی صورتحال سے واقف کرایا۔ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پرحکومت کی جانب سے نئی فلاحی اسکیمات کا آغازکیا جارہا ہے۔ اندراماں ہاؤزنگ کے دوسرے مرحلہ کے علاوہ انتخابی وعدوں کی تکمیل کی پیشرفت سے ملکارجن کھرگے کو واقف کرایا گیا۔ صدر کانگریس نے بھٹی وکرمارکا کو مشورہ دیا کہ فہرست کے رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی مہم کے بارے میں چوکس رہیں اور حقیقی رائے دہندوں کے ناموں کو حذف ہونے سے بچائیں۔۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande