ایکانا اسٹیڈیم کررہاہے 10 ویں بین الاقوامی میچ کی میزبانی
لکھنو، 17 جون (ہ س)۔ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان آج بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک اور بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ لکھنو کا یہ اسٹیڈیم اپنی تاریخ میں اپنے 10ویں بین الاقوامی میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ہند
میچ


لکھنو، 17 جون (ہ س)۔ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان آج بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک اور بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ لکھنو کا یہ اسٹیڈیم اپنی تاریخ میں اپنے 10ویں بین الاقوامی میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم وہاں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہے۔

اس سے پہلے کھیلے گئے دو میچوں میں بھارت نے ایک جیتا اور ایک میں شکست کھائی۔

موسم کے حالات کودیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے آج کے میچ کے دوران تین ڈرنکس بریک شیڈول رکھے گئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق، مشروبات کے وقفے دوپہر 2بج کر30 منٹ پر، 3بج کر30 منٹ اور 4بج کر30 منٹ پر رکھے گئے ہیں۔

ٹاس سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے ایک خاص لمحے کا مشاہدہ کیا جب شریس ایر نے پرنس یادو کو ڈیبیو کیپ پیش کی۔ پرنس یادو، جو لکھنو سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے لیے کھیلتے ہیں، اپنے ہوم گراونڈ، ایکانا اسٹیڈیم میں ہندوستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کر رہے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ہی کھلاڑی کی روٹیشنکی حکمت عملی کا اشارہ دیدیا تھا، لہذا پرنس کی شمولیت زیادہ حیران کن نہیں تھی۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہوں گی کہ گرنور اور ہرش پلیئنگ الیون میں اپنی جگہ برقرار رکھ پاتے ہیں یا نہیں۔

آج کھیلے جانے والے میچ کی بات کریں تو افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-

افغانستان (پلیئنگ الیون): رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اٹل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، درویش رسولی، راشد خان، ننگیالیہ خروتی، اے ایم غضنفر، محمد سلیم صافی، بلال سمیع۔

انڈیا (پلیئنگ الیون): یشسوی جیسوال، روہت شرما، شبھمن گل (کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شریس ایر، کے ایل راہل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، گرنور براڑ، ارشدیپ سنگھ، پرنس یادو۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande