جسے بھی جانا ہے استعفیٰ دے کر جائے، ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے: سنجے راوت
نئی دہلی ، 17 جون (ہ س) ۔مہاراشٹر کی سیاست ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ شیوسینا (یو بی ٹی) کے کئی ممبران پارلیمنٹ بغاوت کر رہے ہیں، پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے مبینہ باغی ممبران پارلیمنٹ
جسے بھی جانا ہے استعفیٰ دے کر جائے، ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے: سنجے راوت


نئی دہلی ، 17 جون (ہ س) ۔مہاراشٹر کی سیاست ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ شیوسینا (یو بی ٹی) کے کئی ممبران پارلیمنٹ بغاوت کر رہے ہیں، پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے مبینہ باغی ممبران پارلیمنٹ پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی چھوڑنا چاہتا ہے تو وہ پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے اس کے بعد ہی کوئی اور سیاسی فیصلہ کریں۔

دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں سنجے راوت نے الزام لگایا کہ ان کی پارٹی کے ہر ایک ممبرپارلیمنٹ کو 15 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان ارکان پارلیمنٹ کو بعد میں چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے مختلف مقامات پر پہنچایا گیا۔ تاہم انہوں نے اپنے الزامات کی حمایت کے لیے کوئی براہ راست ثبوت فراہم نہیں کیا۔

راو¿ت نے کہا کہ پارٹی کے اندر کی صورتحال کی روشنی میں کل کی پارلیمانی پارٹی میٹنگ کے لیے ایک وہپ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے اس پورے معاملے کو لے کر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا ہے۔باغی قائدین کو نشانہ بناتے ہوئے راوت نے کہا کہ پارٹی سے غداری کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ ان کے بیانات کو مکمل نشر کریں اور سیاق و سباق سے ہٹ کر کوئی تبصرہ نشر نہ کریں۔دریں اثنا، ایم پی اروند ساونت نے کہا ’ ہم نے آئین کے تحفظ کے معاملے پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے، ابھی تک، پارٹی کے کسی بھی رہنما نے ہمیں یہ نہیں بتایا کہ وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔‘

قابل ذکر ہے کہ سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا (یو بی ٹی) کے نو لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ میں سے چھ سے سات باغی ہو سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ ممبران پارلیمنٹ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا کے دھڑے میں شامل ہو سکتے ہیں۔ لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات اور علیحدہ پارلیمانی گروپ کو تسلیم کرنے کے عمل کو شروع کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہو رہی ہے۔تاہم کسی رکن پارلیمنٹ نے عوامی طور پر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان نہیں کیا۔ آنے والے دنوں میں، سب کی نظریں شیوسینا (یو بی ٹی) کی سیاست اور مہاراشٹر میں سیاسی حرکیات پر ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande