
لکھنو ، 17 جون (ہ س)۔
سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے بدھ کو راجدھانی لکھنو¿ کے ضلع ہیڈکوارٹر پر مہنگائی، بے روزگاری اور بگڑتے امن و امان کے خلاف احتجاج کیا۔ کارکنوں نے بیل گاڑیوں پر سوار ہوکر حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، کھانے پینے کی اشیاءاور گھریلو اشیاءمیں مسلسل اضافہ ، پیپر لیک ، مہنگی بجلی ، خواتین کو ہراساں کرنے اور جعلی مقابلوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ایس پی لیڈروں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عام لوگ پریشان ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے جلد ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔
اس موقع پر موہن لال گنج کے ایم پی آر کے چودھری بھی موجود تھے۔ لکھنو¿ ضلع صدر جئے سنگھ جینت ، سماج وادی پارٹی کے ریاستی سکریٹری وجے سنگھ یادو ، ضلع جنرل سکریٹری شبیر خان ،راشٹریہ مہیلا سبھا کی سابق صدر جوہی سنگھ ، لکھنو¿ ضلع مہیلا سبھا کی صدر پرملتا یادو، اور انیل سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قائدین نے کہا کہ سماج وادی پارٹی عوام کی آواز بلند کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ناانصافی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔احتجاج کے دوران کارکنوں نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور عام لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایس پی لیڈروں نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور جب تک مہنگائی اور بدعنوانی پر قابو نہیں پایا جاتا یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan