جموں پولیس نے نارکوٹکس دہشت گردی کے ماڈیول کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا
جموں, 17 جون (ہ س)۔ جموں پولیس نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے پنجاب اور جموں و کشمیر میں سرگرم پاکستان سے منسلک نارکو ٹیرر ماڈیول کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران لاؤ گجر گینگ سے وابستہ دو اہم ملزمان کو گرفتار
جموں پولیس نے نارکوٹکس دہشت گردی کے ماڈیول کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا


جموں, 17 جون (ہ س)۔ جموں پولیس نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے پنجاب اور جموں و کشمیر میں سرگرم پاکستان سے منسلک نارکو ٹیرر ماڈیول کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران لاؤ گجر گینگ سے وابستہ دو اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے اے کے-47 اور اے کے-56 رائفلیں، ایک پستول، بڑی تعداد میں زندہ کارتوس اور نقد رقم برآمد کی ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ نیٹ ورک پاکستان کی پشت پناہی سے کام کر رہا تھا اور منشیات کی اسمگلنگ کے ساتھ دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دہشت گردی سے متعلق واقعات میں کردار کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، جس کے پیش نظر مزید تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق اب تک لاؤ گجر گینگ سے وابستہ 20 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جو پنجاب اور جموں و کشمیر میں سرگرم تھے۔ پولیس نے کہا کہ نیٹ ورک کے باقی ارکان اور ان کے بین ریاستی و سرحد پار روابط کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande