مرکز نے ڈاکٹر سائبل چٹوپادھیائے کو قومی شماریاتی کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا
نئی دہلی، 17 جون (ہ س): مرکزی حکومت نے ڈاکٹر سائبل چٹوپادھیائے کو قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی) کا چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے اس کمیشن کے چیئرپرسن اور اراکین کی تقرریوں کو منظوری دے دی ہے، جو ملک میں تمام اہم شماری
مرکز


نئی دہلی، 17 جون (ہ س): مرکزی حکومت نے ڈاکٹر سائبل چٹوپادھیائے کو قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی) کا چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے اس کمیشن کے چیئرپرسن اور اراکین کی تقرریوں کو منظوری دے دی ہے، جو ملک میں تمام اہم شماریاتی سرگرمیوں کے لیے نوڈل باڈی کے طور پر کام کرتا ہے۔

ان کے ساتھ پروفیسر شبھبرتا داس، ستیندر بہادر سنگھ، اور ڈاکٹر مادھون مکند کو کمیشن کے نئے ارکان کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر چٹوپادھیائے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)، کولکاتا کے سابق ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف کنیکٹیکٹ، اسٹورز، یو ایس اے سے شماریات میں پی ایچ ڈی اور ایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔

پروفیسر شبھبرتا داس انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)، بنگلور میں پروفیسر ہیں۔ انہوں نے چیپل ہل میں یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا سے شماریات میں پی ایچ ڈی اور ایم ایس کے ساتھ ساتھ انڈین ا سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ، کولکاتا سے شماریات میں ایم اسٹیٹ اور بی اسٹیٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔

ستیندر بہادر سنگھ انڈین ا سٹیٹسٹیکل سروس (آئی ایس ایس) کے 1987 بیچ کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ ان کا کیرئیر حکومت ہند کے ساتھ تین دہائیوں پر محیط ہے اور انہیں سرکاری اعدادوشمار، معاشی اعدادوشمار، محنت اور روزگار کے اعدادوشمار، پالیسی سپورٹ، تربیت اور انتظامیہ کا تجربہ ہے۔

ڈاکٹر مادھون مکند چنئی کے ریاضیاتی ادارے کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے آرہس یونیورسٹی، ڈنمارک سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)، بمبئی سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں بی.ٹیک کی ڈگری حاصل کی ہے۔

قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی) 2005 میں ملک میں تمام اہم شماریاتی سرگرمیوں کے لیے نوڈل باڈی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ کمیشن میں ایک پارٹ ٹائم چیئرپرسن، شماریات کے شعبے میں مہارت اور تجربہ رکھنے والے چار پارٹ ٹائم ممبران اور نیتی آیوگ کے سی ای او بطور سابق ممبر شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے سیکرٹری این ایس سی کے سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande