اے این ٹی ایف کا سپر سنڈے: چھ منشیات اسمگلرز گرفتار
جے پور، 14 جون (ہ س):۔ راجستھان پولیس کی انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) نے اتوار کو منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاو¿ن شروع کیا، ریاست بھر میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف بیک وقت چھ کارروائیاں کیں۔اے این ٹی ایف اور
اے این ٹی ایف کا سپر سنڈے: چھ منشیات اسمگلرز گرفتار


جے پور، 14 جون (ہ س):۔

راجستھان پولیس کی انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) نے اتوار کو منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاو¿ن شروع کیا، ریاست بھر میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف بیک وقت چھ کارروائیاں کیں۔اے این ٹی ایف اور مقامی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں، تقریباً 92لاکھ روپے کی مالیت کی منشیات برآمد کی گئی، جبکہ چھ اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا اور تین گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل راجیو کمار شرما کی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے این ٹی ایف) وکاس کمار کی نگرانی میں، خصوصی آپریشن میں بھیلواڑہ، کرولی، باڑمیر، ادے پور، اور ناگور اضلاع میں تیز رفتار کارروائیاں شامل تھیں۔

اے این ٹی ایف کے آئی جی وکاس کمار نے بتایا کہ مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں میں 517 کلو گرام پوست کی بھوسی، 139 سبز بھنگ کے پودے، چرس، اسمیک اور افیون برآمد کی گئی۔ ضبط کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں تخمینہ قیمت تقریباً 92لاکھ روپے ہے۔

اے این ٹی ایف کے آئی جی وکاس کمار نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو اے این ٹی ایف ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں منشیات فروشی کے خلاف مہم جاری رہے گی، اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande