دورہ سری لنکا کے لیے ہندوستانی انڈر- 19 مردوں کی ٹیم کا اعلان، یشوردھن سنگھ چوہان ہوں گے کپتان
نئی دہلی، 11 جون (ہ س)۔ ہندوستانی جونیئر کرکٹ کمیٹی نے جمعرات کو سری لنکا کے آئندہ دورے کے لئے ہندوستانی انڈر- 19 مردوں کی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ہندوستانی ٹیم اس دورے کے دوران تین ون ڈے اور دو کثیر روزہ میچ کھیلے گی۔ یشوردھن سنگھ چوہان کو دونوں فار
Sports-Cricket-india-u19-squad-for-lanka-tour


نئی دہلی، 11 جون (ہ س)۔ ہندوستانی جونیئر کرکٹ کمیٹی نے جمعرات کو سری لنکا کے آئندہ دورے کے لئے ہندوستانی انڈر- 19 مردوں کی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ہندوستانی ٹیم اس دورے کے دوران تین ون ڈے اور دو کثیر روزہ میچ کھیلے گی۔

یشوردھن سنگھ چوہان کو دونوں فارمیٹس کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جب کہ لکشیہ رائے چندانی نائب کپتان ہوں گے۔ دورے کے تمام ون ڈے میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے جبکہ کثیر روزہ میچز گال اور کولمبو میں ہوں گے۔

اس دورے کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے اور مستقبل کی ہندوستانی ٹیم کے لیے اپنا دعویٰ مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع سمجھا جاتا ہے۔

انڈیا انڈر- 19 مردوں کی ون ڈے ٹیم :

ساگر ویرک، لکشیہ رائے چندانی (نائب کپتان)، یشوردھن سنگھ چوہان (کپتان)، ونیت وی کے، ارجن راجپوت، کشاگر اوجھا، رجت بگھیل (وکٹ کیپر)، انوے دراوڑ (وکٹ کیپر)، انمول جیت سنگھ، وٹکوری یشویر گوڑ ، ردوہت انل یادو، شاونن وی، کاویہ پریش پٹیل ، موہت الوا، ایشان سود۔

انڈیا انڈر -19 مردوں کی کثیر روزہ ٹیم:

ساگر ویرک، لکشیہ رائے چندانی (نائب کپتان)، یشبوردھن سنگھ چوہان (کپتان)، پٹیل کش، منل چوہان، کشاگر اوجھا، مانو کرشن (وکٹ کیپر)، آرین سندیش سکپال (وکٹ کیپر)، ہیم چودیشن، بی کے کشور، روہت انل یادو، کاویہ پریش پٹیل ، پریانشو سنگھ، پرنو راگھویندر، چگوروپتی وینکٹ ۔

انڈیا انڈر- 19 مردوں کا سری لنکا کا دورہ - شیڈول:

4 جولائی 2026 - پہلا ون ڈے، ہمبنٹوٹا

6 جولائی 2026 – دوسرا ون ڈے، ہمبنٹوٹا

9 جولائی 2026 – تیسرا ون ڈے، ہمبنٹوٹا

13-16 جولائی 2026 – پہلا کثیر روزہ میچ، گال

20-23 جولائی 2026 - دوسرا کثیر روزہ میچ، کولمبو

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande