مدھیہ پردیش کے اجے اہیروار ورلڈ چیمپئن شپس 2026 میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے
مدھیہ پردیش کے اجے اہیروار ورلڈ چیمپئن شپس 2026 میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔ ورلڈ اسکلز کمپٹیشن، ستمبر 2026 میں شنگھائی کے لیے خب ہوئے منت بھوپال، 11 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے نوجوان اجے اہیروار نے انڈیا اسکلز نیشنل کمپٹیشن 26-2025 میں برک
مدھیہ پردیش کے اجے اہیروار کی فائل فوٹو


مدھیہ پردیش کے اجے اہیروار ورلڈ چیمپئن شپس 2026 میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے

۔ ورلڈ اسکلز کمپٹیشن، ستمبر 2026 میں شنگھائی کے لیے خب ہوئے منت

بھوپال، 11 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے نوجوان اجے اہیروار نے انڈیا اسکلز نیشنل کمپٹیشن 26-2025 میں برک لیئنگ اسکل میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے ریاست کا نام قومی سطح پر روشن کیا ہے۔ ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ان کا انتخاب ہندوستان کی جانب سے ورلڈ اسکلز کمپٹیشن 2026 کے لیے ہوا ہے، یہ مقابلہ ستمبر 2026 میں شنگھائی، چین میں منعقد ہوگا۔

رابطہ عامہ افسر ببیتا مشرا نے جمعرات کے روز بتایا کہ اجے اہیروار کا انتخاب گلوبل اسکلز چیلنج 2026 کے لیے بھی ہوا ہے، جس کا انعقاد 23 سے 29 جون 2026 تک آسٹریلیا میں کیا جائے گا۔ اس مقابلے میں وہ ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ فی الحال اجے اہیروار کانپور میں ایڈوانسڈ ٹریننگ حاصل کر کے آنے والے بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

رابطہ عامہ افسر کے مطابق، اجے کی یہ کامیابی ریاست کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ محدود وسائل کے باوجود اپنی محنت، لگن اور مہارت کے دم پر انہوں نے قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی اسٹیج تک اپنی پہچان بنائی ہے۔ ان کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ صحیح تربیت، مسلسل مشق اور پختہ عزم کے ذریعے نوجوان عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

اجے کی کامیابیوں اور ان کی تیاریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مدھیہ پردیش اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ جنریشن بورڈ کی جانب سے خصوصی مالی امداد فراہم کی گئی ہے، تاکہ وہ آنے والے مقابلوں کی تیاری مزید مؤثر طریقے سے کر سکیں۔

رابطہ عامہ افسر کے مطابق، مدھیہ پردیش میں اسکل ڈیولپمنٹ کو بڑھاوا دینے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے مثبت نتائج قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ریاست کے نوجوانوں کی شاندار کارکردگی کی شکل میں سامنے آ رہے ہیں۔ ریاست کے باصلاحیت نوجوانوں کو ٹریننگ، رہنمائی اور ضروری تعاون فراہم کر کے انہیں عالمی مواقع سے جوڑنے کی سمت میں مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande