
نئی دہلی، 11 جون (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 12 جون سے اتراکھنڈ کے دو روزہ دورے پر ہوں گی۔ اس دوران وہ 13 جون کو انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی اور پاسنگ آوٹ پریڈ میں سلامی لیں گی۔
جمعرات کو راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق، صدر جمہوریہ مرمو 13 جون کو دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں 158ویں ریگولر کورس اور 141ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا جائزہ لیں گی۔
اس موقع پر صدر جمہوریہ مستقبل کے فوجی افسران کی پریڈ کا معائنہ کریں گی اور تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس کی کامیابیوں کا مشاہدہ کریں گی۔
قابل ذکر ہے کہ انڈین ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہندوستانی فوج کے لیے نئے افسران کے کے باضابطہ طور پر فوج میں شمولیت کا ایک اہم موقع ہوتاہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی