جموں کو گندگی سے پاک رکھنے کے لیے جے ایم سی نے وال آف شیم مہم کو تیز کیا۔
جموں, 07 مئی (ہ س)۔ جموں میونسپل کارپوریشن نے شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے اور گندگی والے مقامات کو خوبصورت عوامی جگہوں میں تبدیل کرنے کے مقصد سے وال آف شیم مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت شہر کے مختلف ریڈ اور یلو اسپاٹ
Municipal


جموں, 07 مئی (ہ س)۔

جموں میونسپل کارپوریشن نے شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے اور گندگی والے مقامات کو خوبصورت عوامی جگہوں میں تبدیل کرنے کے مقصد سے وال آف شیم مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت شہر کے مختلف ریڈ اور یلو اسپاٹس سمیت گاربیج ولنریبل پوائنٹس کو صاف ستھرا اور عوام دوست بنایا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق مہم کا مقصد کھلے عام پیشاب کرنے اور کچرا پھینکنے کی روک تھام کے ساتھ شہری خوبصورتی کو فروغ دینا ہے۔ اسی سلسلے میں شہر کے اہم علاقوں میں تقریباً 30 نئے عوامی یورینلز قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ پرانے عوامی بیت الخلاء کی مرمت اور اپ گریڈیشن کا کام بھی جاری ہے۔شہیدی چوک، ریلوے اسٹیشن، گمٹ، پرتاپ رنبیر ہائر اسیکنڈری اسکول، ڈوگرہ چوک، بس اسٹینڈ، بی سی روڈ، جھلاکا محلہ، ڈی سی آفس کے نزدیک اور جیول چوک سمیت کئی مقامات پر تعمیراتی اور تزئینی کام جاری ہیں۔جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ان مقامات کی دیواروں پر خوبصورت پینٹنگز، صفائی سے متعلق بیداری پیغامات اور آرٹ ورک بھی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام میں صفائی کا شعور پیدا ہو اور ان جگہوں کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن دیوانش یادو نے متعلقہ افسران اور صفائی عملے کو ہدایت دی ہے کہ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کا تحفظ اور ان کا درست استعمال سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے شہریوں، دکانداروں، ٹرانسپورٹ آپریٹروں اور مسافروں سے اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف رکھنے میں تعاون کریں، عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں اور کھلے عام پیشاب یا گندگی پھیلانے سے گریز کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande