
نئی دہلی، 07 مئی (ہ س)۔ عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان مقامی شیئر بازار ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کو سرخ رنگ میں بند ہوئی۔ سرمایہ کاروں کے محتاط موقف کی وجہ سے سینسیکس میں 114 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جبکہ نفٹی 4.30 پوائنٹس پر تقریباً مستحکم بند ہوا۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس اتار چڑھاو¿ کے کاروبار میں 114 پوائنٹس یا 0.15 فیصد گر کر 77,844.52 پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران یہ ایک مرتبہ 78,384.70 کی اونچائی اور 77,713.21 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سینسیکس میں 671.49 پوائنٹس کا اتار چڑھاو¿ رہا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی بھی 4.30 پوائنٹس یا 0.018 فیصد کے معمولی نقصان کے ساتھ 24,326.65 پر بند ہوا۔
بی ایس ای سینسیکس کے 30 بڑے اسٹاکس میں شامل ہندوستان یونی لیور، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، ٹیک مہندرا، ٹائٹن، سن فارما اور آئی ٹی سی میں کمی آئی۔ دوسری طرف مہندرا اینڈ مہندرا، این ٹی پی سی، کوٹک مہندرا بینک اور ٹاٹا اسٹیل منافع میں تھے۔ اس کے علاوہ عالمی تیل کا بینچ مارک برینٹ کروڈ 2.23 فیصد کے نقصان کے ساتھ 99 ڈالر فی بیرل پر تھا۔ دیگر ایشیائی شیئر مارکیٹوں میں جنوبی کوریا کی کوسپی، جاپان کی نکی، چین کی شنگھائی کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ سبز رنگ میں تھیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے بدھ کو سینسیکس 940.73 پوائنٹس یا 1.22 فیصد کی چھلانگ لگا کر 77,958.52 پر بند ہوا تھا۔ این ایس ای نفٹی بھی 298.15 پوائنٹس یا 1.24 فیصد بڑھ کر 24,330.95 پر پہنچ گیاتھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی