آئی پی ایل فائنل میں آر سی بی نے جیتاٹاس ، گجرات ٹائٹنز پہلے بلے بازی کرے گی
احمد آباد، 31 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2026 کا فائنل اتوار کو احمد آباد، گجرات میں کھیلا جا رہا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان رجت پاٹیدار نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) پہلے بلے بازی کر
میچ


احمد آباد، 31 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2026 کا فائنل اتوار کو احمد آباد، گجرات میں کھیلا جا رہا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان رجت پاٹیدار نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) پہلے بلے بازی کرے گی۔

آر سی بی نے فائنل کے لیے اپنے پلیئنگ 11 میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ گجرات نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے اسپنر سائی کشور کی جگہ ارشد خان کو شامل کیا ہے۔

فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں۔

رائل چیلنجرز بنگلور (پلیئنگ الیون): ویراٹ کوہلی، دیودت پڈیکل، رجت پاٹیدار (کپتان)، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ٹم ڈیوڈ، کرونل پانڈیا، روماریو شیفرڈ، بھونیشور کمار، جیکب ڈفی، جوش ہیزل ووڈ، راشیخ سلام ڈار۔

بنگلورو امپیکٹ سبس: وینکٹیش آئیر، کنشک چوہان، سوپنل سنگھ، ابھینندن سنگھ، جارڈن کاکس۔

گجرات ٹائٹنز (پلیئنگ الیون): سائی سدرشن، شبھمن گل (کپتان)، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، راہل تیوتیا، نشانت سندھو، جیسن ہولڈر، راشد خان، کگیسو ربادا، ارشد خان، محمد سراج۔

گجرات امپیکٹ سبس: پرسدھ کرشنا، گلین فلپس، انوج راوت، کمار کشاگرا، سائی کشور۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande