ہنگولی میں پک اپ گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، ضلع پریشد کے دو اساتذہ جاں بحق
ہنگول ، 31 مئی (ہ س)۔ ہنگولی ضلع میں ہنگولی-ریسوڑ شاہراہ پر سینگاؤں کے نزدیک اتوار کی علی الصبح ایک پک اپ گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے شدید تصادم میں ضلع پریشد کے دو اساتذہ ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے فوراً بعد پک اپ گاڑی کا ڈرائیور موقع س
Accident Maha Hingoli


ہنگول ، 31 مئی (ہ س)۔ ہنگولی ضلع میں ہنگولی-ریسوڑ شاہراہ پر سینگاؤں کے نزدیک اتوار کی علی الصبح ایک پک اپ گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے شدید تصادم میں ضلع پریشد کے دو اساتذہ ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے فوراً بعد پک اپ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسوڑ پولیس اسٹیشن کی ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گجانن پاٹکی اور سنتوش دیسائی کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں اساتذہ ہنگولی ضلع کے واروڑ چکرپان گاؤں کے رہائشی تھے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں اساتذہ ہفتہ کے روز سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران مردم شماری کا کام مکمل کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر ریسوڑ میں اپنے مہمانوں سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔ اتوار کی علی الصبح وہ اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ راستے میں ان کی موٹر سائیکل ایک پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں اساتذہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی انجام دی۔ ریسوڑ پولیس اسٹیشن کی ٹیم فرار ہونے والے پک اپ گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande