
نئی دہلی، 30 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کی ریسلنگ اسٹار ونیش پھوگاٹ نے ایشین گیمز کے انتخابی ٹرائلز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے تجربے اورسخت داو کا مظاہرہ کیا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ونیش نے نشو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی اور واپسی کی امیدیں زندہ رکھی۔
ونیش نے پہلے مقابلے میں جیوتی کوشکست دیکر 1-7 سے آسان جیت حاصل کی تھی، لیکن کوارٹر فائنل میں تکنیکی طور پر مضبوط نشو سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ نیشو نے مقابلہ کے آغاز میں ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-5 کی برتری حاصل کرلی۔ اس نے پہلے پیریڈ میں چار متاثر کن تھرو لگائے اور ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ ونیش کو چت کر دے گی، لیکن تجربہ کار ونیش نے خود کو سنبھال لیا۔
میچ جذبات اور تناو سے بھرپور تھا۔ تکنیکی دشواریوں اور چیلنجوں کی وجہ سے کھیل کو کئی بار روکا گیا، جس سے ونیش کو آرام ملا۔ میدان سے طویل غیر موجودگی نے یقینی طور پر اس کی فٹنس کو متاثر کیا، لیکن اس نے اپنی تکنیکی صلاحیت کے ساتھ واپسی کی۔
ونیش نے دوسرے دور میں میچ کا رخ موڑ دیا۔ اس نے ایک شاندار چار پوائنٹس کا داو لگاتے ہوئے، نیشو کو میدان پرچپٹخ دیا اوروہ پن کی پوزیشن میں تھی۔ ان کے شوہر اور کوچ سومبیر راٹھی سمیت حامیوں نے چت کا مطالبہ کیا۔ بعد میں ایک چیلنج قبول کیا گیا، لیکن ریفری کی سیٹی کو غلط سمجھے جانے کے باوجود ونیش کو پن کی بنیاد پرجیت کادرجہ نہیں دیا گیا۔
اس کے بعد ونیش نے مزید دو پوائنٹ حاصل کرکے 5-6 کی برتری حاصل کی۔ میچ جلد ہی 6-6 سے برابر ہو گیا، لیکن ونیش ہائی کرائیٹیریا کی بنیاد پر غالب رہیں۔ آخر میں نیشو کا چیلنج ناکام ہوگیا اور ونیش نے میچ جیت کر راحت کی سانس لی۔
ہار سے مایوس، نشو میدان پر دیر تک روتی رہی۔ اس نے ریفری یا ونیش سے ہاتھ نہیں ملایا۔
اب سیمی فائنل میں ونیش کا مقابلہ میناکشی گویت سے ہوگا جنہوں نے ایشین چمپئن شپ ٹرائلز میں اننتم پنگھل کو شکست دے کر سنسنی پیدا کی تھی۔
وہیں، اننتم پنگھل نے شاندار آغاز کرتے ہوئے صرف 34 سیکنڈ میں تکنیکی برتری کی وجہ سے تنو کو شکست دی۔ بعد میں اس نے سیمی فائنل میں جانے کے لیے مانسی کو شکست دی اور اب اس کی نظریں فائنل تک پہنچنے پر ہیں۔
53 کلوگرام زمرے کے ٹرائلز میں حصہ لینے کی اجازت سےپہلے دن میں، ایک بڑاڈرامہ دیکھنے کو ملا ۔ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے اپنے سابقہ فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے ونیش پھوگاٹ کو 53 کلوگرام زمرے کے ٹرائلز میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
صبح سرکاری وزن کے دوران، ونیش کو بتایا گیا کہ اسے صرف 50 کلوگرام کے زمرے میں ہی حصہ لینے کی اجازت ہوگی، کیونکہ اس نے پیرس اولمپکس سمیت حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں اسی زمرے میں حصہ لیا تھا۔
ونیش نے اس فیصلے پر سخت احتجاج کیا اور فیڈریشن پر امتیازی سلوک کا الزام لگایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس نے اپنے پورے کیریئر میں مسلسل 53 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیا ہے اور وہ اس زمرے میں داوآزمانا چاہتی ہیں۔ آخر کار، فیڈریشن نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور اسے 53 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
قابل ذکر ہے کہ سلیکشن ٹرائلز کا فاتح اس سال منعقد ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی