کولکاتا نے آئی پی ایل کے 9 میچوں میں تیسری جیت درج کی۔ حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دی
حیدرآباد، 03 مئی (ہ س)۔ اتوار کو کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 45ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے
جیت


حیدرآباد، 03 مئی (ہ س)۔ اتوار کو کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 45ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں، ایس آر ایچ - پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوورز کا اپنا پورا کوٹہ مکمل کرنے میں ناکام رہی اور 19 اوور میں 165 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ جواب میں کے کے آر نے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے 18.2 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا کر فتح اپنے نام کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کولکاتا سات پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے، اس نے نو میچوں میں تین جیت حاصل کی ہیں۔ یہ حیدرآباد کی 10 میچوں میں چوتھی شکست ہے۔ ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔

166 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے نکلے، کے کے آر کو کپتان اجنکیا رہانے اور فن ایلن نے مضبوط آغاز فراہم کیا، جو 'امپیکٹ پلیئر' کے طور پر آئے تھے۔ دونوں بلے بازوں نے تیز رفتاری سے رنز بنائے۔ فن نے چوتھے اوور میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر اننگز کو تیز کیا۔ تاہم اسی اوور کی آخری گیند پر فن ایک اور بڑے شاٹ کی کوشش میں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ فن نے 13 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ اس کے بعد رہانے اور انگکریش رگھوونشی کے درمیان شاندار شراکت داری ہوئی۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 84 رنز کی شراکت قائم کی، جس نے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ رہانے 15ویں اوور کی آخری گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔ اپنی اننگز میں رہانے نے 36 گیندوں کا سامنا کیا اور 43 رنز بنائے، جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کپتان کی وکٹ گرنے کے کچھ دیر بعد رگھوونشی بھی پویلین واپس چلے گئے۔ انہوں نے 47 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے۔ بالآخر، رنکو سنگھ اور کیمرون گرین نے ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کردی۔ رنکو 22 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ گرین 3 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز، شیوانگ کمار اور ثاقب حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز ابھیشیک شرما اور ٹریوس ہیڈ نے ایک بار پھر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 44 رنز جوڑے۔ ابھیشیک نے 10 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ ان کے آوٹ ہونے کے بعد ہیڈ اور ایشان کشن نے اننگز کو تیز کیا۔ اس مرحلے کے دوران ہیڈ نے صرف 22 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

حیدرآباد کی دوسری وکٹ 105 رنز پر ٹیم کے مجموعی اسکور کے ساتھ گری۔ ہیڈ 28 گیندوں پر 61 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے، ان کی اننگز نو چوکوں اور تین چھکوں پر مشتمل تھی۔ ٹریوس کے آوٹ ہونے کے بعد حیدرآباد کی اننگز کی رفتار نمایاں طور پر کم ہوگئی۔ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے ٹیم اپنے ٹوٹل میں مزید 60 رنز ہی جوڑ سکی۔ ٹیم اپنے اوورز کا پورا کوٹہ کھیلنے میں ناکام رہی اور 19 اوورز میں 165 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ہیڈ کے علاوہ، کشن نے 29 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی اور بلے باز خاطر خواہ اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

کے کے آر کے لیے ورون چکرورتی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سنیل نارائن اور کارتک تیاگی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ ویبھو اروڑہ، کیمرون گرین اور انوکول رائے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande