
نئی دہلی، 3 مئی ( ہ س)۔ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان روتوراج گائیکواڈ نے نوجوان کھلاڑی کارتک شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بڑے شاٹس مار سکتے ہیں بلکہ سمجھ داری سے کھیل کر کسی بھی صورت حال میں خود کو ڈھال سکتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر ان کی موجودگی ٹیم کو بہتر توازن فراہم کرتی ہے، جہاں وہ تیز گیند بازوں اور اسپن دونوں کے خلاف موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 44ویں میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) نے ممبئی انڈینز (ممبئی انڈینز) کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 20 سالہ کارتک شرما نے بھی سی ایس کے کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 40 گیندوں پر ناٹ آوٹ 54 رن بنائے جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
کپتان روتوراج گائیکواڑ نے میچ کے بعد کہا، ”ہم نے اچھی شروعات کی، لیکن پھر انہوں نے ابتدائی چند اوورز میں اپنی فارم پکڑ لی۔ اس کے بعد ہم نے واپسی کی۔ پاور پلے کے بعد، ہم نے میچ کو بہت اچھی طرح سے کنٹرول کیا۔ یہ صرف ابتدائی چند اوورز کو نکالنے اور پھر اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ٹاپ تین بلے بازوں میں سے ایک آخر تک رہے اورکام پورا کرے۔بہت اچھا لگ رہا ہے، ایک مضبوط ٹیم کے خلاف اتنی بڑی جیت حاصل ہوئی ہے۔“
کارتک کی اننگز کے بارے میں، گائیکواڑ نے کہا کہ یہ اس کے اور ہمارے لیے بھی اعتماد بڑھانے والا ہے۔ میرے خیال میں وہ چھکا لگانے والا بلے باز ہے، لیکن اس کے پاس ایک مختلف کھیل بھی ہے جہاں وہ منتخب گیندیں کھیلتا ہے۔ ہم نے پچھلے میچ میں سوچا تھا کہ نمبر چوتھے پر بیٹنگ کرنے سے ہمیں وہ توازن مل سکتا ہے جہاں وہ تیز گیند بازوں کو اچھی طرح سے کھیل سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اسپنروں کا بھی سامنا کر سکتا ہے اوراسٹرائیک روٹیٹ بھی کر سکتا ہے۔ یہ ہمارے لئے ایک اچھا اشارہ ہے۔جیسا کہ مسٹر کرکٹ (سی ایس کے کے بیٹنگ کوچ مائیک ہسی) نے کہا تھا، وہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جو ایک بار فارم میں آجائے تو آنے والے برسوں میں ہمیں بہت کچھ دے گا۔
کارتک شرما نے اپنی اننگز کے بارے میں کہاکہ میں صرف یہی سوچ رہا تھا کہ مجھے آخر تک رہنا ہے اور ٹیم کے لیے میچ ختم کرنا ہے۔ روتو بھیا (روتوراج گائیکواڑ) نے مجھے صرف اتنا کہا کہ میں جوگیم مجھے آتا ہے ، وہی کھیلو۔بس وہاں جاو¿، اپنا کھیل کھیلو اور ٹیم کی جیت میں مدد کرو۔
میچ کی بات کریں تو ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نمن دھیر (57) کی نصف سنچری اننگز کی مدد سے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 159 رن بنائے۔ جواب میں سی ایس کے نے 18.1 اوور میں دو وکٹ پر 160 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ سی ایس کے کے لیے کپتان گائیکواڈ 48 گیندوں میں دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 67 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے، جبکہ کارتک نے 40 گیندوں میں تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 54 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ آئی پی ایل میں کارتک کی یہ پہلی ففٹی تھی۔ کارتک شرما کو آئی پی ایل کے لیے منی نیلامی کے دوران 14.20 کروڑ روپے میں سی ایس کے کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد