
ہمیر پور، 29 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع ہمیر پور میں بیتوا ندی پر تعمیر کئے جا رہے پل کی سلیب شٹرنگ سمیت تیز آندھی اور طوفان میں بھر بھرا کر گرنے سے چھ مزدوروں کی موت ہو گئی۔ وہیں، کئی دیگر لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس کے افسران جائے وقوع پر راحت اور بچاو کے کام میں مصروف ہو گئے ہیں۔
لَلپُورا تھانہ انچارج راکیش سروج نے بتایا کہ جمعہ کی علی الصبح قریب تین بجے تیز آندھی اور طوفان میں پل کے ایک حصے کی سلیب شٹرنگ سمیت گر گئی جس سے باندا کے رہائشی لوکیندر، کلدیپ، ساونت یادو، سُواسا لَلْپُورا کے پشپیندر سنگھ اور اچھپورا لَلپُورا کے رہائشی راجیش پال کی موت ہو گئی ہے! اس کے علاوہ ملبے میں اودھیش، کلو، راجیش سمیت دیگر مزدور دب گئے ہیں جنہیں بچانے کے لیے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بچاو مہم چلا رہی ہے۔
معلومات کے مطابق راجیہ سبھا رکنِ پارلیمان بابو رام نیشاد کی پہل پر دو سال پہلے للپُورا کے مورکاندر اور کُرارا کے کنڈور کے درمیان نئے پل کی تعمیر شروع ہوئی اور کئی کروڑ روپے جاری کیے گئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن