رعیتو ڈسکام لائسنس کی درخواست مسترد کی جائے: ہریش رائو
رعیتو ڈسکام لائسنس کی درخواست مسترد کی جائے: ہریش رائو حیدرآباد ، 29 مئی (ہ س) ۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے رعیتو ڈسکام لائسنس کی دی گئی درخواست کو ف
رعیتو ڈسکام لائسنس کی درخواست مسترد کی جائے: ہریش رائو


رعیتو ڈسکام لائسنس کی درخواست مسترد کی جائے: ہریش رائو

حیدرآباد ، 29 مئی (ہ س) ۔

بی آرایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے رعیتو ڈسکام لائسنس کی دی گئی درخواست کو فوری طور پر مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں تیسری ڈسکام قائم کرنے کی اس اچانک تجویز کے پیچھے دراصل بجلی کے شعبہ کی نجی کاری کرنے کی ایک گہری سیاسی سازش چھپی ہوئی ہے۔ انہوں نے کانگریس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کسانوں کی تنظیموں یا عوامی نمائندوں میں سے کسی نے بھی اس نئی ڈسکام کا مطالبہ نہیں کیا تھا لیکن حکومت عوام کی رائے لئے بغیراوراسمبلی میں اس پر کوئی بحث کرائے بغیر انتہائی جلد بازی میں یہ فیصلہ تھوپنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انڈین الیکٹرسٹی ایکٹ کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ 30 لاکھ کسانوں کوان کی مرضی اوراجازت کے بغیر کسی نئی ڈسکام میں منتقل کرنا سراسرغیر قانونی ہے۔ ہریش راؤ نے اس نئی تجویز کے تکنیکی اور معاشی پہلوؤں پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاست کے 29 لاکھ زرعی بجلی صارفین کو سنبھالنے کیلئے محض 2000 کا عملہ مختص کرنا انتہائی مضحکہ خیزاوراشتعال انگیز ہے۔ عملہ کی اس شدید کمی اور محکمہ کے درمیان کوآرڈینیشن نہ ہونے کے باعث فیلڈ لیول پر کسانوں کے ساتھ بجلی کے حادثات میں زبردست اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ آمدنی کے کوئی ٹھوس ذرائع دکھائے بغیراس نئی ڈسکام پر35 ہزارکروڑ روپئے کے بھاری بقایہ جات کا بوجھ ڈالنے کی کیا بات بنتی ہے۔ انہوں نے کمیشن سے اپیل کی کہ کسانوں کے مفادات اور بجلی کے شعبہ کو تباہی سے بچانے کے لئے اس لائسنس کی درخواست کو ہرگز قبول نہ کیا جائے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande