آسام کے تینسوکیا میں تین نوجوان ممنوعہ تنظیم الفا آئی میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار
تینسوکیا (آسام)، 29 مئی (ہ س) ۔ آسام کے تینسوکیا ضلع میں پولیس نے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام-انڈیپنڈنٹ (الفا-آئی) میں شامل ہونے کی کوشش کرنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں
آسام کے تینسوکیا میں تین نوجوان ممنوعہ تنظیم الفا آئی میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار


تینسوکیا (آسام)، 29 مئی (ہ س) ۔

آسام کے تینسوکیا ضلع میں پولیس نے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام-انڈیپنڈنٹ (الفا-آئی) میں شامل ہونے کی کوشش کرنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے نوجوانوں کی شناخت نمبر 2 نلونی گاو¿ں کے رہنے والے بیجوئے مورن (28)، نمبر 2 ٹیکری گاو¿ں کے رہنے والے انتو مور ن (34) اور نوتن مور ن (22) کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں پنگیری تھانہ علاقہ کے رہنے والے ہیں۔

معلومات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ یہ نوجوان تنظیم سے رابطہ کرکے اس میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے خصوصی آپریشن کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تینوں سے ان کے ممکنہ رابطوں، بھرتی کے نیٹ ورکس اور اس سرگرمی میں ملوث دیگر افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں، پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں نے بالائی آسام اور اروناچل پردیش سے متصل علاقوں میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں، اوور گراو¿نڈ ورکرز اور بھرتی نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ سرحدی علاقوں میں نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچا ر

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande