لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت نے کٹھوعہ کا دورہ کیا
جموں, 28 مئی (ہ س)۔ فوج کی رائزنگ اسٹار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت نے جمعرات کے روز پنجاب کے پٹھانکوٹ اور جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کا دورہ کرکے وہاں تعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔فوج کی جانب
Army


جموں, 28 مئی (ہ س)۔ فوج کی رائزنگ اسٹار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت نے جمعرات کے روز پنجاب کے پٹھانکوٹ اور جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کا دورہ کرکے وہاں تعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت نے سرحدی علاقوں میں تعینات جوانوں کی جنگی تیاری، باہمی تال میل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا معائنہ کیا اور ان کی اعلیٰ سطح کی مستعدی کو سراہا۔رائزنگ اسٹار کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ جی او سی نے پٹھانکوٹ اور کٹھوعہ میں تعینات دستوں کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوانوں کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔واضح رہے کہ رائزنگ اسٹار کور جموں و کشمیر کے اضلاع کٹھوعہ، سانبہ اور جموں کے بعض سرحدی علاقوں سمیت بین الاقوامی سرحد سے ملحقہ پٹیوں کی نگرانی کی ذمہ دار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande