
جموں, 26 مئی (ہ س)۔ ڈوڈہ کشتواڑ قومی شاہراہ پر پریم نگر کے قریب منگل کی صبح ایک میٹاڈور تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 مسافر زخمی ہو گئے۔جن میں پانچ شدید زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک میٹاڈور صبح تقریباً 10 بجے شیو پل کے نزدیک چرالا–ٹھاٹھری روڈ پر بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کی وجہ مبینہ طور پر گاڑی کی تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔حاثے میں شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو جی ایم سی ڈوڈہ میں داخل کرایا گیا ہے۔دیگر تقریباً دس زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں پریم نگر اور ٹھاٹھری کے پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔حادثے میں زخمی افراد نے الزام لگایا کہ ڈرائیور گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر