کھاری باولی میں نقلی مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 801 کلو سے زائد ملاوٹ شدہ مصالحہ برآمد، ایک گرفتار
نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ کرائم برانچ نے شمالی دہلی کے کھاری باولی علاقے میں چل رہے نقلی اور ملاوٹ شدہ مصالحوں کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے پرانی دہلی کے کھاری باولی علاقے میں ایک غیر قانونی مصالحہ جات بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر
نقلی


نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ کرائم برانچ نے شمالی دہلی کے کھاری باولی علاقے میں چل رہے نقلی اور ملاوٹ شدہ مصالحوں کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے پرانی دہلی کے کھاری باولی علاقے میں ایک غیر قانونی مصالحہ جات بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ مصالحے، نقلی اجزاءاور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری برآمد کی ہے۔ اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جو دہلی-این سی آر میں نقلی مسالے سپلائی کر رہا تھا۔

کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنجیو یادو نے منگل کو بتایا کہ ملزم کی شناخت کمل جیت (31) کے طور پر کی گئی ہے جو مکند پور، دہلی کے گرو نانک دیو کالونی کا رہنے والا ہے۔ ملزم کے خلاف کرائم برانچ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 136/26 درج کی گئی ہے۔ یہ مقدمہ تعزیرات ہند (آئی سی) کی دفعہ 274، 275، 318(4) اور 3(5) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق، 23 مئی کو کرائم برانچ کی ٹیم کو کھاری باولی علاقے میں نقلی مسالوں کی غیر قانونی پیداوار کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع کی بنیاد پر انسپکٹر امیت سولنکی کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے نئی بنس، کھاری باولی میں واقع ایک گھر کے گراو¿نڈ فلور پر چھاپہ مارا۔ انہیں وہاں ایک غیر قانونی مصالحہ پیسنے اور مینوفیکچرنگ یونٹ کام کرنے والا ملا۔

ہلدی، مرچ اور گرم مسالہ میں ملاوٹ ہو رہی تھی۔

تفتیش کے دوران جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات، مصنوعی رنگ اور نقلی مصالحہ تیار کرنے میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد ہوا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ہلدی پاوڈر، لال مرچ پاوڈر، پیلی مرچ پاو¿ڈر، دھنیا پاو¿ڈر، خشک آم پاو¿ڈر اور گرم مسالہ سستے اور کم معیار کے اجزاء ملا کر تیار کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق مسالوں میں چاول کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے، مرچ کے ڈنٹھل، خشک دھنیا، مصنوعی رنگ اور دیگر ملاوٹ کی گئی تھی۔ اس کے بعد تیار شدہ مصنوعات کو غیر قانونی منافع کمانے کے لیے دہلی-این سی آر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا گیا۔ چھاپے کے دوران دہلی حکومت کے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچی۔ حکام نے مصالحہ جات کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے۔ رپورٹ کی بنیاد پر فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت مزید کارروائی کی جائے گی۔ ایک پولیس افسر کے مطابق، کرائم برانچ نے کارروائی کے دوران تقریباً 801.88 کلو گرام مواد ضبط کیا۔ ان میں بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ لال مرچ پاوڈر، ہلدی پاوڈر اور پیلی مرچ پاوڈر، کھانے کے مشتبہ رنگ، ٹوٹے ہوئے چاول کے دانے، مرچ کے ڈنٹھل، دھنیا کی باقیات اور دیگر ملاوٹ، جعلی مصالحہ جات کی تیاری کے لیے خام مال اور مصالحہ پیسنے اور تیاری کی مشینیں شامل ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande