آئی پی ایل 2026 کے پلے آف مرحلے کے فین پارک پانچ شہروں میں منعقد ہوں گے
نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کو ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے پلے آف مرحلے کے لیے فین پارکوں کے شیڈول کا اعلان کیا۔ اس اقدام کے تحت، کرکٹ شائقین کو پانچ ریاستوں کے پانچ شہروں میں آئی
میچ


نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کو ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے پلے آف مرحلے کے لیے فین پارکوں کے شیڈول کا اعلان کیا۔ اس اقدام کے تحت، کرکٹ شائقین کو پانچ ریاستوں کے پانچ شہروں میں آئی پی ایل پلے آف میچوں کا سنسنی خیز تجربہ ملے گا۔

آئی پی ایل فین پارک 29 اور 31 مئی کو منعقد ہوں گے، جہاں شائقین کارنیول جیسے ماحول میں آئی پی ایل پلے آف کے جوش و خروش سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ان شہروں میں فین پارک کا اہتمام کیا جائے گا۔

گوالیار، مدھیہ پردیش

غازی پور، اتر پردیش

منگلورو، کرناٹک

کاکیناڈا، آندھرا پردیش

اگرتلہ، تریپورہ

یہ فین پارک ٹاٹا آئی پی ایل 2026 کے پلے آف میچوں کی لائیو نشریات کے ساتھ ساتھ موسیقی، تفریح، فوڈ کورٹس، بچوں کے کھیل کے میدان اور شائقین کے لیے مختلف قسم کی انٹرایکٹو سرگرمیاں پیش کریں گے۔

ورچوئل بیٹنگ زونز، باو¿لنگ نیٹ، چہرے کی پینٹنگ اور مشہور کھیلوں کی سرگرمیاں جیسے پِچ پرفیکٹ، گیم آف تھرونز اور ڈونٹ مس دی بال بھی شائقین کے لیے نمایاں ہوں گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande