معیشت کے بگڑتے حالات کا خدشہ، سپریا سولے کی مرکز اور ریاستی حکومت پر شدید تنقید
ممبئی، 25 مئی (ہ س)۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، کھاد کی قلت اور ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال کو لے کر ریاستی اور مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکوم
Politics Supriya Sule Economy


ممبئی، 25 مئی (ہ س)۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، کھاد کی قلت اور ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال کو لے کر ریاستی اور مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کے وزراء کے متضاد اور غیر واضح بیانات سے عوام شدید الجھن کا شکار ہیں۔ سپریا سولے نے کہا کہ ایک وزیر بیان دیتے ہیں کہ یوریا دستیاب نہیں ہوگا اور اناج کی قلت پیدا ہو رہی ہے، جبکہ دوسری طرف وزیر چھگن بھجبل کہتے ہیں کہ ملک میں صرف ایک ماہ کا پیٹرول اور ڈیزل ذخیرہ باقی ہے۔ اس کے برعکس وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس دعویٰ کرتے ہیں کہ ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت کے اندر صورتحال انتہائی سنگین اور بے ترتیبی کا شکار ہے۔سپریا سولے نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے آل پارٹی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرونی دورے پر روانہ ہونے سے پہلے بھی اپوزیشن نے مشترکہ میٹنگ کا مطالبہ کیا تھا، مگر اب تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ صرف شروعات ہے۔ سپریا سولے نے کہا، “یہ تو صرف ٹریلر ہے، اصل تصویر ابھی باقی ہے۔”انہوں نے خبردار کیا کہ واضح پالیسیوں کے فقدان کے سبب حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق بڑھتی مہنگائی، ایندھن بحران اور سپلائی نظام میں رکاوٹوں کی وجہ سے عام شہریوں اور کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande